تازہ ترین

مٹھی میں جم کاافتتاح

9 اگست 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں//جموں کشمیرنیشنل پنتھرس پارٹی کے زونل صدر جموں نیرج گپتانے یہاں مٹھی میں ایک جم کاافتتاح کیا۔اس موقعہ پر دیگرمعززافرادبھی تقریب میں موجودتھے۔اس دوران خطاب کرتے ہوئے نیرج گپتانے کہاکہ صحت ہی اصل دولت ہے اورکھیلوں میں حصہ لے کرہم تندرست رہ سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ دورمیں سب لوگ بہت زیادہ مصروف ہیں اوراس قدرمصروفیت کی وجہ سے اپنی صحت کیلئے بھی وقت نہیں نکالتے ہیں جوکہ صحت کیلئے مضرہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں صحت مند زندگی گذارنے کیلئے سپورٹس اورجم سرگرمیوں میں حصہ لینے کی عادت کوروزمرہ زندگی کاحصہ بناناچاہیئے۔اس دوران نیرج گپتانے جم کے مالک راکیش گپتاکے ساتھنیک تمنائوں کااظہارکیااورمٹھی میں ہیلتھ کلب کے کوچ کومبارکبادپیش کی۔اس موقعہ پر نیرج گپتاکے ہمراہ نرما کشور،مستان سنگھ ، وکرم شرما، وشال ودیگران بھی موجودتھے۔