تازہ ترین

حقوق کمیشن بھی حرکت میں

ڈی سی اور ایس ایس پی سے رپورٹ طلب

13 جولائی 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

بلال فرقانی
سرینگر// ترہگام میں فوج کی فائرنگ سے ہوئی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے بشری حقوق کے ریاستی کمیشن نے سرکار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے  ڈپٹی کمشنر اورایس ایس پی کپوارہ اصل حقائق پر مبنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انٹرنیشنل فورم فار جسٹس چیئرمین محمد احسن اونتو نے حقوق کمیشن میں عرضی پیش کی۔عرضی میں فوج پر معیاری عملیاتی طریقہ کار کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا گیا،جس کی وجہ سے روزانہ کی ہلاکتیں ہو رہی ہے۔عرضی میں کہا گیا ہے’’کیا سنگبازی کا جواب گولیاں ہیں‘‘۔ کمیشن سربراہ جسٹس(ر) بلال نازکی نے ڈپٹی کمشنر کپوارہ اور ایس ایس پی کپوارہ کے نام نوٹس اجراء کرتے ہوئے29اگست سے قبل مکمل تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ چیئرمین نے معیاری عملیاتی طریقہ کار کو عملانے کے طریقہ کار کی بھی وضاحت بھی طلب کی۔اونتو نے انسانی حقوق کے ریاستی کمیشن میں پیش کی گئی درخواست میں شہری ہلاکتوں کو فورسز کی طرف سے غیر ذمہ دارانہ کارروائیوں کا نتیجہ قرار دیا،جو کہ انسانی حقوق کے اصولوں کے منافی ہے۔