تازہ ترین

بی جے پی ملک کوتقسیم کرنے کے درپہ :کانگریس سیوادل

11 جولائی 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

 
 جموں//چیف آرگنائزر آل انڈیاکانگریس سیوادل لال جی دیسائی نے بی جے پی کوہدف تنقیدبناتے ہوئے کہاکہ حکمرانوں کی جانب سے آئین کااحترام نہ کرناملک کیلئے خطرہ ہے۔انہوں نے کہاکہ جولوگ ملک کے آئین کے ساتھ نہیں جڑے ہیں وہ ملک کیلئے خطرہ ہیں ۔انہوں نے بی جے پی پرملک کومذہب ،ذات ،علاقہ اورنسل کی بنیادپرتقسیم کرکے ملک کونیشنلزم کے تناظرمیں آئین کوکمزورکرنے کاالزام عائدکیا۔دیسائی نے کہاکہ لوگ اُمیدبھری نظروں سے کانگریس کی طرف دیکھ رہے ہیں اورموجودہ انتشارسے چھٹکارہ چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک کے لوگوں کے جذبات کانگریس سے جڑے ہوئے ہیں اوروہ راہل گاندھی کووزیراعظم کے طورپر دیکھناچاہتے ہیں ۔دیسائی کانگریس کی مہم میں خطاب کررہے تھے جس میں سیوادل کواُمیدہے کہ یہ مہم ملک کے 1000اضلاع کوکورکرے گی۔