تازہ ترین

دہلی میں حبس سے منگل کے روزبھی لوگ رہے پریشان

11 جولائی 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

 نئی دہلی//راجدھانی میں منگل کے روز بھی لوگوں کو حبس بھری گرمی کا سامنا کرناپڑا،یہاں کم ازکم درجہ حرارت 29اعشاریہ 2ڈگری سیلسیئس درج کیاگیا جواس موسم کے اوسط درجہ حرارت سے دوڈگری زیادہ ہے ۔یہاں لوگ صبح سے پسینے میں تربتررہے اور دن چڑھنے کے ساتھ ہی لوگوں کی دشواریاں بڑھتی گئیں ۔دہلی میں صبح ساڑھے آٹھ بجے تک ہوامیں نمی شرح 78فیصد درج کی گئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں ہلکی بارش کا امکان ہے ۔یہاں زیادہ سے زہادہ درجہ حرارت تقریبا 38ڈگری سیلسیئس رہے گا۔دہلی کا پیر کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40اعشاریہ 1ڈگری سیلسیئس درج کیاگیاتھاجو معمول سے چارڈگری زیادہ تھا۔یواین آئی