تازہ ترین

یاترا2018 :یاترا کرنے والوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز

۔ 20 کی موت واقع،فی کس3 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا ریلیف فراہم

13 جولائی 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
 سری نگر//گورنر این این ووہرا نے اُن یاتریوں کے کنبوں کے حق میں3 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا امداد کا اعلان کیا ہے جو بال تل، گپھا روٹ پر پتھر گر آنے اور سڑک حادثات کی وجہ سے فوت ہوئے۔اس بات کا اعلان گورنر نے ایک جائیزہ میٹنگ کے دوران کیا۔سی ای او نے میٹنگ میں بتایا کہ28 جون سے11 جولائی2018 تک پوتر گپھا کی طرف جاتے ہوئے20 یاتریوں کی موت واقع ہوئی۔ اس کے علاوہ2 خادموں کی بھی موت ہوئی اور اس طرح سے ہلاک شدگان کی تعداد22 تک پہنچی۔22 ہلاک شدگان میں14 لوگوں کی موت طبی وجوہات اور8 یاتریوں کی موت مختلف مقامات پر حادثات کی وجہ سے ہوئی۔17 فوت ہوئے یاتریوں اور ایک خادم کے جسد خاکی کو بہار، مغربی بنگال، حیدر آباد، گجرات اور نئی دہلی میں اُن کے آبائی گھروں کے لئے ہوائی جہاز کے ذریعے روانہ کیا گیا ۔ تین یاتریوں اور ایک خادم کے جسد خاکی کو بذریعے سڑک اُن کے گھروں کے لئے روانہ کیا گیا۔بورڈ نے اُس شخص کا سفر خرچہ بھی برداشت کیا جس نے جسد خاکی کے ساتھ جانے میں رضا مندی ظاہر کی تھی۔انہوں نے کہا کہ بورڈ نے11 جولائی2018 کو24 لاکھ روپے کا ایکس گریشیا ادا کیا اور ان یاتریوں کے جسد خاکی اُن کے گھروں پر پہنچانے کے لئے لگ بھگ5 لاکھ روپے خرچ کئے۔اب تک درشن کرنے والے یاتریوں کی تعداد151923 ہوگئی ہے۔