تازہ ترین

نڈال اور جوکووچ کے مابین ڈریم سیمی فائنل مقابلہ

13 جولائی 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

 لندن/ آٹھ مرتبہ کے چیمپئن اور ٹاپ سیڈ یافتہ سوئزرلینڈ کے روجر فیڈرر کے باہرہوجانے کے سنسنی خیز نتائج کے درمیان دنیا کے نمبرایک کھلاڑی اسپین کے رافیل نڈال اور سابق نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ نے ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے ۔ دوسری سیڈ نڈال نے پونے پانچ گھنٹے تک چلے مقابلے میں پانچویں سیڈ ارجنٹینا کے جوآن مارٹن ڈیل پوترو کو 5۔7،7۔6، 6۔4، 4۔6، 4۔6 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے ۔  نویں سیڈ امریکہ کے جان اسنر 13ویں سیڈ کناڈا کے میلوس راونک کو7۔6، 6۔7، 4۔6، 3۔6 سے اور 12 ویں سیڈ جوکووچ جاپان کے کیئی نشیکوری کو 3۔6، 6۔3، 2۔6، 2۔6 سے ہراکر کر آخری چار میں داخل ہوگئے ۔ سیمی فائنل میں اینڈرسن کا مقابلہ اسنر اور نڈال کا مقابلہ جوکووچ سے ہوگا۔ سینٹر کورٹ پر نڈال نے اپنی جیت کے ساتھ سال 2011 کے بعد پہلی بار یہاں سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے ۔ اسپینش کھلاڑی نے کہا "میرے لیے یہ کافی جذباتی میچ تھا جس میں ہم نے شاندار ٹینس کھیلا۔ مجھے جوآن کیلئے خراب محسوس ہورہا ہے ۔ وہ بھی بڑی حد تک جیت کے حقدار تھے ۔   18 ویں گرینڈ سلیم کے لئے کھیل رہے نڈال نے چھٹی بار ومبلڈن اور 28 ویں بار اوورآل گرینڈ سلیم سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کیا ہے ۔ عالمی نمبر ایک کھلاڑی اور آل انگلینڈ میں دو بار کے چیمپئن اب فائنل میں جگہ بنانے کیلئے جوکووچ سے مقابلہ کریں گے جو تین بار کے چیمپئن ہے ۔ سربیا کھلاڑی اور نڈال کے درمیان کیریئر میں بہت ہی قریبی 26-25 کا ریکارڈ ہے ۔ گزشتہ طویل عرصے سے خراب فارم کا سامنا کرنے والے جوکووچ ایک جیت سے نڈال سے آگے ہیں۔ جوکووچ نے اس سے پہلے کیئی نشیکوری کو شکست دے کر آٹھویں بار ومبلڈن سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کیا ہے ۔ سال 2017 میں سابق نمبر ایک کھلاڑی ومبلڈن کوارٹر فائنل میں ٹامس برڈچ کے خلاف کوہنی کی چوٹ کی وجہ سے ریٹائر ہوکر باہر ہو گئے تھے جس سے وہ بعد میں چھ ماہ تک باہر رہے تھے ۔ گرینڈ سلیم میں اوورل یہ جوکووچ کا 32 واں سیمی فائنل ہے ۔