تازہ ترین

رباعیات

(کشمیر میں ساز اور آواز کی شناخت راج بیگم کی نذر)

20 نومبر 2016 (00 : 01 AM)   
(      )

 آواز کے شعلے کی لپک یاد رہے گی
آکاش کو چھولے تو گمک یا رہے گی
اُس غیرتِ ناہید کا انداز الگ تھا
ہونٹوں پہ تبسم کی چمک یاد رہے گی
 
آواز میں کلیوں کی چہک یاد رہے گی
سُرتال میں گھنگرو کی کھنک یاد رہے گی
آواز کے پھیلاو میں ساگر بھی سما جائے
سانسوں میں گلالوں کی مہک یاد رہے گی
 
فاروق نازکی
موبائل نمبر:9419012874